ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فاروق عبداللہ نے کشمیر میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ طلب کی

فاروق عبداللہ نے کشمیر میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ طلب کی

Sat, 15 Oct 2016 12:34:36    S.O. News Service

سرینگر، 14؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کشمیر میں جاری حالات پر بحث کے لئے قومی کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے آج یہاں کے اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلائی۔واضح رہے کہ وادی میں جاری بدامنی کی وجہ سے تین ماہ سے بھی زیادہ وقت سے معمولات زندگی متاثر ہے۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بتایا کہ کشمیر میں جاری حالات پر بحث کے لئے عبداللہ نے اپوزیشن جماعتوں اور کچھ لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کا مقصد وادی کو ان حالات سے باہر نکالنے کے اقدامات تلاش کرنا ہے۔کشمیر میں گزشتہ 98دن سے مظاہروں کا سلسلہ چل رہا ہے۔8 جولائی کو سیکورٹی فورسز نے کشمیری نوجوان برہانی وانی کو انکاؤنٹر میں مار گرایا تھا جس کے بعد سے یہاں ایسے حالات بنے ہوئے ہیں۔سیکورٹی فورسزکے انکاؤنٹر میں یہاں اب تک 84افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی ہزار زخمی ہیں۔دکانیں، کاروباری ادارے، پٹرول پمپ اور تعلیمی ادارے زیادہ تر وقت بند ہیں۔پولیس نے تعطل کو ختم کرنے کی کوشش کے تحت اعلی کشمیری لیڈران سمیت ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔عوامی سلامتی قانون کے تحت تقریبا 300لوگوں کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں۔


Share: